چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت غیر، ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کر دی

چکلالہ اسکیم تھری کے علاقے اے بلاک، ڈسپنسری روڈ، غریب آباد میں چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی اچانک طبیعت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

راولپنڈی۔20جولائی (اے پی پی):چکلالہ اسکیم تھری کے علاقے اے بلاک، ڈسپنسری روڈ، غریب آباد میں چائے پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی اچانک طبیعت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کی سہ پہر 2 بج کر 11 منٹ پر موصول ہونے والی اطلاع کے بعد امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کا طبی معائنہ کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق چائے میں ممکنہ طور پر چھپکلی گر جانے کے باعث اسے استعمال کرنے والے افراد کی طبیعت متاثر ہوئی۔متاثرین میں ایک خاتون، دو کمسن بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی تمام متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی۔ واقعے میں کسی بھی متاثرہ فرد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔