نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ بچے کی تلاش تیسرے روز بھی جاری، سرچ آپریشن میں تیزی

نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں بچے کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے نالہ لئی کو تین مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں خصوصی واٹر ریسکیو ٹیمیں اسکوبا ڈائیونگ، بوٹ سرچ اور لائن …

راولپنڈی ۔20جولائی (اے پی پی):نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں بچے کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے نالہ لئی کو تین مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں خصوصی واٹر ریسکیو ٹیمیں اسکوبا ڈائیونگ، بوٹ سرچ اور لائن سرچ کے ذریعے مختلف مقامات پر مسلسل تلاش میں مصروف ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آپریشن میں تربیت یافتہ واٹر ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور بچے کی تلاش کے لیے جدید سرچ تکنیکوں سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ واقعے کے پہلے روز نالہ لئی میں ڈوبنے والے 36 سالہ مہربان خان کی لاش برآمد کر لی گئی تھی جبکہ 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔