قومی پیشہ ورانہ و فنی تربیت کمیشن کے مظفرگڑھ فش فارم ایسوسی ایشن کے ساتھ انڈسٹری لیڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیتی معاہدے پر دستخط

قومی پیشہ ورانہ و فنی تربیت کمیشن کے مظفرگڑھ فش فارم ایسوسی ایشن کے ساتھ انڈسٹری لیڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیتی معاہدے پر دستخط

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):قومی پیشہ ورانہ و فنی تربیت کمیشن (نیوٹیک) نے صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں کے فروغ کے لیے مظفرگڑھ فش فارم ایسوسی ایشن (ایم ایف ایف اے) کے ساتھ انڈسٹری لیڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ نیوٹیک کے مطابق اس معاہدے کا مقصد آبی زراعت (ایکوا کلچر) کے شعبے میں نوجوانوں کو صنعت کی ضروریات کے مطابق اہلیت پر مبنی فنی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں اور ملک میں ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے نوجوانوں کو جدید عملی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا جس سے نہ صرف ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ممکن ہوگی بلکہ پاکستان کی ماہی پروری کی صنعت کی پیداواری صلاحیت اور پائیدار ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ نیوٹیک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صنعت کے اشتراک سے تربیتی پروگراموں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔