پنجاب کے متعدد علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،لاہور اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شام یا رات میں کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے
پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان،دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔20جولائی (اے پی پی):پنجاب کے متعدد علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،لاہور اور وسطی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شام یا رات میں کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے نیز ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں موسم زیادہ تر گرم اور شدید حبس والا رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبا ئی دارا لحکو مت لا ہور سمیت مختلف علا قوں میںگرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار بارش ہو ئی،تا ہم دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 57 فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 108فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں77،اے آر سی 101،برکی روڈ 174،عسکری ٹین71، سی ای آر پی 112، بیدیاں 94،ماڈل ٹائون 75،سول سیکرٹریٹ 107اور علامہ اقبال ٹاون میں79 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








