اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):جاز ورلڈ کے تحت پاکستان کی صف اول کی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والی کمپنی جاز نے نوکیا کے اشتراک سے اپنے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کی ورچوئلائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ کامیابی جاز کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس منتقلی کا عمل صارفین کی خدمات میں کسی بھی قسم کی …
جاز نے نوکیا کے اشتراک سے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کی ورچوئلائزیشن مکمل کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):جاز ورلڈ کے تحت پاکستان کی صف اول کی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والی کمپنی جاز نے نوکیا کے اشتراک سے اپنے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کی ورچوئلائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ کامیابی جاز کے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس منتقلی کا عمل صارفین کی خدمات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر مکمل کیا گیا جو جاز کی انجینئرنگ مہارت اور پاکستان بھر میں لاکھوں صارفین کو محفوظ، قابل اعتماد اور بلا تعطل ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔پیر کو جاری بیان کے مطابق نوکیا کے آن-پریمیسز کلائوڈ-نیٹو سبسکرائبر ڈیٹا لیئر سے تقویت یافتہ یہ جدید نظام روایتی سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی جگہ ایک انتہائی توسیع پذیر اور مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو جاز کے نیٹ ورک کی جدید کاری میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
اپنے ہوم لوکیشن رجسٹر اور ہوم سبسکرائبر سرور انفراسٹرکچر کو ایک متحدہ، سٹیٹ لیس ڈیٹا بیس انجن میں تبدیل کر کے جاز نیٹ ورک کے مختلف حصوں کے درمیان موجود تکنیکی رکاوٹوں کو ختم کر رہا ہے جس سے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ مزید موثر، لچکدار اور تیز رفتار بن جائے گی۔اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے جاز ورلڈ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر خالد شہزاد نے کہاکہ ہمارے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کی کامیاب ورچوئلائزیشن جاز کے مکمل کلائوڈ-نیٹو نیٹ ورک کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے بنیادی نیٹ ورک انفراسٹرکچر کے اس اہم جزو کو جدید بنا کر ہم نہ صرف نیٹ ورک کی مضبوطی اور پائیداری میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ آپریشنل استعداد اور لچک کو بھی بہتر بنا رہے ہیں جس سے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک مضبوط اور قابل توسیع بنیاد فراہم ہوگی۔
نوکیا کے ساتھ مل کر ہم ایسا نیٹ ورک تشکیل دے رہے ہیں جو تیز رفتار جدت اور صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل تجربات کو ممکن بنائے گا۔نوکیا کے نائب صدر اور ہیڈ آف ایم ای اے سروسز، موبائل انفراسٹرکچر حاتم الحریری نے کہا کہ جاز کے ساتھ ہمارا تعاون اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نوکیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جاز کے نیٹ ورک کی جدید کاری میں معاونت کے ذریعے ہم اس کے اہم انفراسٹرکچر کی کارکردگی، مضبوطی اور لچک کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسلسل جدت اور زیادہ ذہین، کلائوڈ-نیٹو نیٹ ورکس کی جانب پیش رفت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور ڈیٹا پر مبنی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر بنیادی نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی جدید کاری نہایت اہم ہو چکی ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ڈیجیٹل خدمات کی تیز رفتار فراہمی بھی ممکن بنائی جا سکے۔ یہ کامیابی جاز کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجیز میں مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد نیٹ ورک کی مضبوطی، آپریشنل کارکردگی اور پاکستان کی تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید فروغ دینا ہے۔یہ کامیابی جاز اور نوکیا کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کا تسلسل ہے جو جدید نیٹ ورک ٹیکنالوجیز کے فروغ، جدت کی رفتار میں اضافے، صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے اور پاکستان کو ایک زیادہ مربوط، ذہین اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار مستقبل کی جانب لے جانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔








