وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، مارکیٹ کی صورتحال اور مستقبل میں گندم کی فراہمی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی …
وفاقی وزیر احدچیمہ کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس، وفاقی وصوبائی حکومتوں کاگندم کی فراہمی اور کاشتکاروں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، مارکیٹ کی صورتحال اور مستقبل میں گندم کی فراہمی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی احمد،وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم، سندھ کے وزیر خوراک محبوب زمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و متعلقہ امور بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر تمام صوبوں کے نمائندوں نے اجلاس کو اپنے اپنے صوبوں میں گندم کے موجودہ ذخائر، مارکیٹ کے رجحانات اور متوقع ضروریات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں گندم کی مارکیٹ مستحکم ہے اور فوری طور پر کسی قلت یا بحران کا سامنا نہیں۔ صوبائی حکام نے مزید بتایا کہ مصنوعی قلت اور بلاجواز قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا کہ پاسکو کے ساتھ طے پانے والے مفاہمتی معاہدوں (ایم او یوز) کے مطابق صوبوں کو گندم کے ذخائر فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے صوبوں کو یقین دلایا کہ کسی بھی ممکنہ اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر مزید گندم بھی دستیاب کرائی جائے گی۔ اجلاس میں اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے ضرورت پڑنے پر گندم درآمد کرنے کے آپشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احد چیمہ نے زور دیا کہ گندم کی درآمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ملکی مارکیٹ کی صورتحال کے جامع جائزہ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی کاشتکاروں اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا ۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اجلاس کو بتایا کہ پاسکو صوبائی حکومتوں کو گندم کی ہموار فراہمی اور ذخائر کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں گندم کی بلاتعطل دستیابی، مارکیٹ کے استحکام اور صارفین و کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے اور باہمی تعاون سے کام کر رہی ہیں۔








