ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا ۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا ۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں،امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں، آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس دورہ سے علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔پاکستان اور ایران کے تعلقات فقیدالمثال ہیں۔ اسکندر مومنی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔








