پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم نے عمان کے شہر مسقط میں جاری ویمنز ایشین ہاکی فائیو اے سائیڈ چیلنجر میں عمان کو 0- 6 گولزسے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور عمانی دفاع پر مسلسل دبائوبرقرار رکھتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی اپنے نام کی۔پاکستان کی جانب سے ثوبیہ افضل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
پاکستان کا عمان کو شکست دے کرویمنز ایشین ہاکی فائیو اے سائیڈ چیلنجر میں فاتحانہ آغاز، ثوبیہ افضل کی شاندار ہیٹ ٹرک

مزید خبریں
لاہور۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم نے عمان کے شہر مسقط میں جاری ویمنز ایشین ہاکی فائیو اے سائیڈ چیلنجر میں عمان کو 0- 6 گولزسے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور عمانی دفاع پر مسلسل دبائوبرقرار رکھتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی اپنے نام کی۔پاکستان کی جانب سے ثوبیہ افضل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے پہلے، پانچویں اور بیسویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیے۔ فروہ حیدر نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14ویں اور 16ویں منٹ میں دو فیلڈ گول کیے، جبکہ جویریہ رحیم نے 12ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر گول کیا۔
میچ کے دوران عمان کی ٹیم پاکستان کے مضبوط دفاع کے سامنے بے بس دکھائی دی اور ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس کامیابی کے بعد قومی ویمنز ٹیم نے ایونٹ میں اپنے سفر کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مضبوط پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ کل 21 جولائی کو ایران کے خلاف کھیلے گی۔







