سپین کی قومی فٹ بال ٹیم کا میڈرڈ میں اوپن ٹاپ بس پریڈ کے دوران تقریباً 20 لاکھ شائقین نے شاندار استقبال کیا اور پلازا ڈی سیبیلس پر دوسرا عالمی کپ جیتنے کی خوشی منائی۔
سپین کی عالمی کپ فتح کاتقریباً 20 لاکھ مداحوں نے میڈرڈ میں جشن منایا

مزید خبریں
میڈرڈ۔21جولائی (اے پی پی):سپین کی قومی فٹ بال ٹیم کا میڈرڈ میں اوپن ٹاپ بس پریڈ کے دوران تقریباً 20 لاکھ شائقین نے شاندار استقبال کیا اور پلازا ڈی سیبیلس پر دوسرا عالمی کپ جیتنے کی خوشی منائی۔
نیوجرسی میں کھیلے گئے 23 ویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دینے کے بعد میڈرڈ پہنچنے پر ٹیم کا بادشاہ فلپ ششم اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سرکاری استقبالیہ دیا، جس کے بعد کھلاڑیوں نے مونکلوا پیلس سے کھلی بس میں سفر شروع کیا جہاں سڑکوں کے دونوں اطراف 18 لاکھ سے زائد مداح موجود تھے۔ رات 10 بجے بس پلازا ڈی سیبیلس پہنچی جہاں مزید 1 لاکھ 20 ہزار شائقین گھنٹوں سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ شدید گرمی کے باوجود کھلاڑیوں نے باری باری عالمی کپ کی ٹرافی اٹھائی اور مداحوں کے ساتھ مل کر نغمے گائے، جبکہ دفاعی کھلاڑی مارک کُکوریا نے ڈھول بجا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ تاہم خوشیوں کے اس ماحول پر ایک افسوسناک واقعے نے بھی سایہ ڈالا۔ سیوداد رودریگو میں جشن کے دوران ایک فوارے کا حصہ گرنے سے 13 سالہ مداح چل بسا جبکہ بارسلونا میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 30 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔







