بائرن میونخ نے آسٹریا کے انٹرنیشنل کھلاڑی کونراڈ لائمر کے معاہدے میں جون 2029 تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
بائرن میونخ نے کونراڈ لائمر کے معاہدے میں 2029 تک توسیع کر دی

مزید خبریں
برلن۔21جولائی (اے پی پی):بائرن میونخ نے آسٹریا کے انٹرنیشنل کھلاڑی کونراڈ لائمر کے معاہدے میں جون 2029 تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق 29 سالہ کھلاڑی کونراڈ لائمر نے 2023 میں بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ دو بنڈس لیگا ٹائٹلز، جرمن کپ اور جرمن سپر کپ جیت چکے ہیں۔ کلب کے سپورٹنگ بورڈ کے رکن میکس ایبرل نے کونراڈ لائمر کو ٹیم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ دیگر کھلاڑیوں کو متحرک کرتے ہیں۔ کونراڈ لائمر بائرن کے لیے 136 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 7 گول کیے اور 19 اسسٹ فراہم کیے، جبکہ وہ بنیادی طور پر رائٹ بیک کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر چکے ہیں۔ ہیڈ کوچ ونسنٹ کمپنی کی مسلسل روٹیشن کے باوجود وہ گزشتہ سیزن میں اہم میچوں کا حصہ رہے۔ شمالی امریکہ میں ہونے والے 2026 کے عالمی کپ میں انہوں نے آسٹریا کی جانب سے تمام منٹس کھیلے جس کے بعد ان کی ٹیم راؤنڈ آف 32 میں چیمپئن سپین سے ہار گئی تھی۔ کونراڈ لائمر نے معاہدے میں توسیع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میونخ میں بے حد خوش ہیں اور ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر سیکنڈ اپنی تمام تر صلاحیتیں فراہم کرتے رہیں گے۔







