اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے سلسلہ میں آج (منگل 21 جولائی) کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی 21جولائی کیلئے ایڈوائزری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے سلسلہ میں آج (منگل 21 جولائی) کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، جناح ایونیو، مری روڈ، کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ سری نگرہائی وے سرینہ چوک تا 26 نمبر چونگی تک مختلف اوقات میں ڈائیورشن ہوگی۔متبادلایران ایونیو، مارگلہ روڈ، جناح ایونیو استعمال کریں۔فیصل ایونیو خیابان چوک تا روات ٹی کراس ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشن کی صورت میں متبادل جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو، جبکہ کورال سے آنے والے پرانا ائیرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ بندہونے کی صورت میں متبادل پرانا ائیرپورٹ روڈ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ، نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ڈائیورشنز کے دوران شاہرائوں پر ٹریفک کا دباو بڑھنے کا امکان ہے،شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہیں۔مزید معلومات کے لئے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں۔







