تھانہ پرمولی صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
صوابی،قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):تھانہ پرمولی صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
تر جمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ پرمولی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول رضا اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شیر علی کو گرفتار کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ تنازعہ مستورات بنی۔ ملزم کا گزشتہ تقریباً دو سال سے اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو ناچاقی اور تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی منصف خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شیر علی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے بروقت کارروائی اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی شکیل خان، ایس ایچ او منصف خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید موثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔








