صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیلجیئم کے شاہ، حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلجیئم کے شاہ فلپ، حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلجیئم کے شاہ فلپ، حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق ​صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور خیر سگالی پر مبنی دیرینہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں دونوں ممالک کے متنوع شعبوں میں شراکت داری کے فروغ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس میں بیلجیئم کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ​صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید خبریں