تھانہ صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
صوابی میں 2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 21 جولائی (اے پی پی):تھانہ صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل صوابی سٹی انور خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان بمعہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان عظمت اور محمد احمد کو گرفتار کر لیا۔اسی کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان شاہ فیصل اور روح اللہ کو گرفتار کر کے 2 عدد کلاشنکوف بمعہ درجنوں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے کامیاب کارروائی پر تھانہ صوابی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








