اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت میں وفاقی وزیرسینیٹراسحاق ڈار کے ضامن نے بذریعہ درخواست سینیٹر اسحاق ڈار کی عدالت پیشی کے لئے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی ہے ۔اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے شوکاز نوٹس پر عدالت کو اپنا جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں، انہیں پیش …
اسحاق ڈار کے ضامن نے بذریعہ درخواست سینیٹر اسحاق ڈار کی عدالت پیشی کے لئے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت میں وفاقی وزیرسینیٹراسحاق ڈار کے ضامن نے بذریعہ درخواست سینیٹر اسحاق ڈار کی عدالت پیشی کے لئے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی ہے ۔اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے شوکاز نوٹس پر عدالت کو اپنا جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں، انہیں پیش کرنے کے لیے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔ضامن نے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسحاق ڈار کی حاضری یقینی بنانے کے لیے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط نہ کیے جائیں۔عدالت نے نیب کو ضامن کے جواب کی کاپی فراہم کرتے ہوئے استغاثہ اور ضامن دونوں کو ہدایت کی کہ وہ زرضمانت ضبط کرنے کے معاملے 29 نومبر کو دلائل دیں۔









