محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات سے بدھ تک بارش کے باعث خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں میں ،موسلادھار بارشوں کے باعث …
خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ منگل کی رات سے بدھ تک بارش کے باعث خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/بر ساتی ندی نالوں میں ،موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظربحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ،کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کل (بدھ کو) خیبرپختونخوا ،کشمیر،اسلام آباد، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پرموسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بلو چستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش)ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب (حبس) رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: گوجرانوالہ 209، نارووال 151، جہلم 101، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 101، سٹی 77)، منڈی بہائوالدین 94، منگلا 90، گجرات 76، مری 75، حافظ آباد 73، اسلام آباد (سیدپور گائوں 65، گولڑہ 33، زیرو پوائنٹ 29، بوکرا 29، ایئرپورٹ 22)، اٹک 48، لاہور (ایئرپورٹ 41، سٹی 18)، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 35، شمس آباد 34، پیرودھائی 26، گوالمنڈی 25، کچہری 22، چکلالہ 09)، جھنگ 35، چکوال 27، اوکاڑہ اور بہاولنگر 23،
ساہیوال 22، ڈیرہ غازی خان 16، فیصل آباد، بھکر اور کوٹ ادو 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، کروڑ (لیہ) 03، نورپور تھل 02۔خیبر پختونخوا: چراٹ 84، پشاور (سٹی 74، ایئرپورٹ 58)، تخت بھائی 64، کاکول 43، بالاکوٹ 28، دیر (زیریں) 25، مالم جبہ 25، پاراچنار 14، کالام 06، سیدو شریف، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی و ایئرپورٹ) 02،کشمیر: کوٹلی 51، گڑھی دوپٹہ 48، مظفرآباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 07)،بلوچستان: ژوب 32،گلگت بلتستان: استورمیں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔منگل کوریکارڈ کیے گیے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ، نوکنڈی47اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








