محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
آئند چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت بعض علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔21جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور لاہور میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔پنجاب کے دیگر علاقوں پوٹھوہار، بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا،دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ29سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 85فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 66فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 55،برکی روڈ86،عسکری ٹین52، سی ای آر پی 79،ماڈل ٹاون 77،بیدیاں روڈ53اور علامہ اقبال ٹاون میں 77ریکارڈ کیا گیا۔








