نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار منیلا میں منعقد ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرینگے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، 23 جولائی کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اے آر ایف کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین شرکت کریں گے۔ آسیان کے سیکرٹری جنرل بھی …

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، 23 جولائی کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اے آر ایف کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین شرکت کریں گے۔ آسیان کے سیکرٹری جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اے آر ایف وزارتی اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایشیا پیسیفک خطے کو درپیش سیاسی اور سلامتی سے متعلق امور پر ہونے والی گفتگو میں حصہ لیں گے، جہاں مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اپنے فلپائنی ہم منصب سمیت مختلف شریک ممالک کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

1994 میں قائم ہونے والا آسیان ریجنل فورم (ARF) علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر کثیرالجہتی مشاورت کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان 2004 میں اس فورم کا رکن بنا اور تب سے فورم کے علاقائی پروگراموں اور مقاصد کے فروغ میں مسلسل فعال اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں