لاہور۔24 نومبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی نے این ٹی ڈی سی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے زیرتکمیل منصوبوں کو بروقت مکمل کریں۔ وہ واپڈا ہاﺅس میں پاور سسٹم کنسٹرینٹس پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میںڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، جنرل …
وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی کی این ٹی ڈی سی اور تقسیم کار کمپنیوں کو ترسیلی نظام میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات
لاہور۔24 نومبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی نے این ٹی ڈی سی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے زیرتکمیل منصوبوں کو بروقت مکمل کریں۔ وہ واپڈا ہاﺅس میں پاور سسٹم کنسٹرینٹس پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میںڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، جنرل منیجر (آر اینڈ سی او) پیپکو سمیت پاور ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔جلاس کے دوران وزیر مملکت برائے توانائی چودھری عابد شیر علی نے موجودہ حکومت کے پاور سیکٹر میںموثر اقدامات اورنمایاں کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکموںکی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی پاور سسٹم میں سرپلس بجلی دستیاب ہے تاہم چند مخصوص سسٹم کنسٹرینٹس اور لائن لاسزکی وجہ سے ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کےلئے مہنگے تیل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانے بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پرانے پاور پلانٹس کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام نہیں کیاجس کے باعث سسٹم کنسٹرینٹس بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔









