چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہےکہ بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے۔
بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے،لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہےکہ بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے۔
منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور قومی مانیٹرنگ نظام پر بریفنگ دی۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو مون سون کے دوران ممکنہ خطرات، پیشگی وارننگ سسٹم اور ہنگامی ردِعمل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں سے اچانک آنے والے سیلاب/ گلاف کے خطرات اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ای او سی کے ذریعے ملک بھر میں موسم، دریائوں، ندی نالوں اور قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو این ڈی ایم اے کے جدید پیشگی وارننگ نظام، بر وقت نگرانی اور فیصلہ سازی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے۔وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جدید استعداد اور قومی سطح پر رابطہ کاری کے نظام کو سراہا۔ اس دوران این ڈی ایم اے اور حکومتِ گلگت بلتستان نے مون سون کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔







