وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کا ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخٰواءمحمداشرف نور کی دھماکے میں شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی محمداشرف نور کی پشاور دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمداشرف نورایک انتہائی قابل پولیس افسرتھے اوراُن کی شہادت سے ملک وقوم کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑاہے ۔اپنے بیان میں …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی محمداشرف نور کی پشاور دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمداشرف نورایک انتہائی قابل پولیس افسرتھے اوراُن کی شہادت سے ملک وقوم کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑاہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے وفاقی وزیر نے دُعا کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللہ رب العزت شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کی جدوجہد میں شہید ہونے والے شہدا ءکا خون راہیگاں نہیں جائے گا اور وہ اپنے خون کی قربانی سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنارہے ہیں جس کے لیے پوری پاکستانی قوم اُن کی احسان مند ہے اور اُن کی قربانیوں کو روز قیامت تک یادرکھا جائے گا۔

Leave a Reply