وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر5,346 ہو گئی ہے۔ تاس کے مطابق ملک کی قومی اسمبلی کے صدرجارج روڈریگیزنے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ وینزویلا میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5,346 ہوگئی ۔
وینزویلا میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5,346 ہوگئی

مزید خبریں
کراکس ۔22جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر5,346 ہو گئی ہے۔ تاس کے مطابق ملک کی قومی اسمبلی کے صدرجارج روڈریگیزنے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ وینزویلا میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5,346 ہوگئی ۔روزانہ جاری ہونے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق زلزلے میں 16,740 افراد زخمی ہوئے، جبکہ17,265افراد بے گھر ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ190عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ856عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں کے دوران6,462 افراد کو بحفاظت نکالا گیا، جبکہ 39,567 زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں علاج فراہم کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں128,324 خاندانوں کو امداد دی گئی جبکہ 23,122 افراد کو107عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ متاثرین کے لیے10,964.97 ٹن خوراک بھی فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ وینزویلا میں یہ طاقتور زلزلہ24 جون کی شام آیا تھا۔








