اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ ٹیم نے سٹوڈنٹس کو مختلف شعبہ جات، ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہ کیا۔

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ ٹیم نے سٹوڈنٹس کو مختلف شعبہ جات، ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے شروع کیے گئے عوام دوست پولیسنگ پراجیکٹس کے حوالے سے مفید اور جامع معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمت عملی کے ذریعے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور بروقت رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانا، حادثات میں کمی لانا اور شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، دوران سفر احتیاط سے گاڑی چلائیں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ طلبہ و طالبات کو مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا۔

مزید خبریں
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن
اپوزیشن لیڈر جی بی حفیظ الرحمٰن کا بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر اظہارِ تشویش، کھچی شاہراہ فوری بحال کرنے کا مطالبہ استور 22 جولائی (اے پی پی):سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے علاقے کھچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بھاری مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچائی جائے اور سڑک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باعث نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شاہراہوں کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، ریسکیو سروسز، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔\378