انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد (آئی جی )سید علی ناصر رضوی نے کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ کر کے ایف آئی اے افسران کو دی جانے والی تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
آئی جی اسلام آباد کا نے کیپیٹل پولیس کالج کا دورہ، افسران کو دی جانیوالی تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد (آئی جی )سید علی ناصر رضوی نے کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد کا دورہ کر کے ایف آئی اے افسران کو دی جانے والی تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
بدھ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آ ئی جی اسلام آباد نے زیرِ تربیت افسران سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کی قابلیت، پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں پیش رفت اور تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے انسٹرکٹرز کو تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے، جدید تقاضوں کے مطابق عملی استعداد میں مزید بہتری لانے اور بہترین پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے۔







