وزیر مملکت/معاون خصوصی وزیراعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کریمباکس نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون اور بدلتے ہوئے انفارمیشن منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ماریشس ہائی کمیشن کے نائب سربراہ آر اے ایل سیوتوہل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی فہد ہارون سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت/معاون خصوصی وزیراعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کریمباکس نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون اور بدلتے ہوئے انفارمیشن منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ماریشس ہائی کمیشن کے نائب سربراہ آر اے ایل سیوتوہل بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران فریقین نے تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کے ماحول، اس کے نئے چیلنجز اور مواقع اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور وسیع تر ڈیجیٹل میڈیا و انفارمیشن ایکو سسٹم سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
دونوں ممالک میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی، بہترین طریقہ کار (بیسٹ پریکٹسز) کا تبادلہ کیا گیا اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کیے گئے۔فریقین نے جدت، علم کے تبادلے اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات پاکستان اور ماریشس کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں ممالک نے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔







