آزاد جموں و کشمیر ہو یا پاکستان ،جہاں بھی تعمیر و ترقی کا نام آتا ہے وہاں مسلم لیگ (ن ) ،نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے نام سر فہرست ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
آزاد جموں و کشمیر ہو یا پاکستان ،جہاں بھی تعمیر و ترقی کا نام آتا ہے وہاں مسلم لیگ (ن ) ،نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے نام سر فہرست ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
کوٹلی ۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر ہو یا پاکستان جہاں بھی تعمیر و ترقی کا نام آتا ہے وہاں مسلم لیگ (ن ) ،نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے نام سر فہرست ہیں۔ بدھ کو وہ حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں راجہ فتح محمود کیانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، نہ صرف یہاں بلکہ پاکستان میں بھی جو ترقی ہوئی اس کا سہرا مسلم لیگ (ن )کے سر ہے۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ( ن ) کے قائد محمد نواز شریف نے مظفر آباد میں منصوبوں کا اعلان کیا ہے ، 24 جولائی کو میاں نواز شریف اور مریم نواز میرپور کے لئے منصوبوں کا اعلان کریں گے اور اس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیر کا بیٹا ہے جن کی رگوں میں کشمیری خون ہے اور ہماری تمام قیادت کشمیر سے محبت کرتی ہے۔






