اٹک، پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں، 02 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے گئے

اٹک، پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں، 02 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے گئے

اٹک۔ 23 جولائی (اے پی پی):اٹک پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں، 02 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر غلام مجتبٰی نے ہمراہ ٹیم کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سال 2025 کے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری مسمی نیاز محمد خان ولد نصیر احمد سکنہ صوابی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم اقبال نے ہمراہ ٹیم مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاوائی کرتے ہوئے سال 2025 کے سنیچنگ کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری مسمی دانش محمود ولد محمود سکنہ چاندنی چوک فتح جنگ ضلع اٹک کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزید خبریں