فیصل آباد میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کو ملبے سے نکالا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
فیصل آباد ، بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کو ملبے سے نکالا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بارش کے باعث کھرڑیانوالہ اور چک جھمرہ چھتیں گرنے کے واقعات میں ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ بچی اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔فیصل آباد کے نواحی علاقہ کھڑیانوالا جھمرہ روڈ، رحمان کالونی میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ڈبل سٹوری مکان کی ٹی آر گارڈر سے بنی چھت بارش کے باعث منہدم ہوئی۔ چھت گرنے سے 30 سالہ مدثر نامی شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبے شخص کو باہر نکالا۔ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کو آر ایچ سی کھڑیانوالا منتقل کر دیا۔فیصل آباد کی تحصیل جھمرہ،چک نمبر 160 ر ب، بنگا، میں بارش کے باعث حویلی کی کچی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔حادثہ میں بچی اور خاتون ملبے تلے دب کو زخمی گئیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں 7 سالہ مریم دختر اعظم علی اور 47 سالہ نازیہ بی بی زوجہ اعظم علی شامل ہیں۔ مریم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ جبکہ نازیہ بی بی کو مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔








