پاکستان اور پولینڈ نے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی روابط، مشترکہ تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
پاکستان اور پولینڈ کاموسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی روابط، مشترکہ تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):پاکستان اور پولینڈ نے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی روابط، مشترکہ تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔جمعرات کواین ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق پولینڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا،وفد کی قیادت پولینڈ کی وزارتِ داخلہ کے بین الاقوامی نمائندہ پاویل ڈبروسکی نے کی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا خیر مقدم کیا ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے این ای او سی کے صلاحتی دائرہ کار، آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے فعا ل نظام سے متعلق بریفنگ دی۔
وفد کو این ڈی ایم اے کی جدید ٹیکنالوجی، ڈیزاسٹر ارلی وارننگ، قومی سطح پر مربوط ردِعمل کے نظام پر مبنی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔این ڈی ایم اے نے قومی قیادت، صوبائی حکومتوں، فلاحی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مربوط تعاون کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کو مقامی سطح پر خطرات کے حوالے سے آگاہی، پیشگی حفاظتی اقدامات، قومی وسائل کی بروقت فراہمی اور بین الاقوامی امدادی رابطہ کاری کے موثر نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد کو پاکستان اور دیگر ممالک کو 2026 کے دوران ممکنہ درپیش خطرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پولینڈ کے وفد نے این ڈی ایم اے کے جدید، مؤثر اور عالمی معیار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان اور پولینڈ نے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی روابط، مشترکہ تعاون اور استعداد کار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔








