نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کرغزستان میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جمعہ کو کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جمعہ کو کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے آغاز سے قبل انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی طور پر تصویر بنانے کے لیے تقریب میں شرکت کی۔