چین نے امریکا کی جانب سے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کرتا ہے
ہر قسم کے یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں،چین

مزید خبریں
بیجنگ۔24جولائی (اے پی پی):چین نے امریکا کی جانب سے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹیرف کی جنگیں اور تجارتی جنگیں کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہیں۔








