نوشہرہ ورکاں ، گاڑی کی بائیو میٹرک ویری فکیشن نہ کرنے اور دھمکیاں دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں گاڑی کی بائیو میٹرک ویری فکیشن نہ کرنے اور دھمکیاں دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

نوشہرہ ورکاں۔27 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں گاڑی کی بائیو میٹرک ویری فکیشن نہ کرنے اور دھمکیاں دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے عدالت کے حکم پر گاڑی کی بائیو میٹرک ویریفکیشن نہ کرنے، مبینہ فراڈ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں بابر عمران، میاں یعقوب اور حاجی افتخار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مدعی محمد الیاس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے گاڑی فروخت کرنے کے باوجود بائیو میٹرک ویریفکیشن مکمل نہیں کی، مزید رقم کا مطالبہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔