تھانہ شہباز گڑھ مردان پولیس کی کامیاب کارروائی , موٹر سائیکل چور گرفتار

تھانہ شہباز گڑھ مردان پولیس نے پیر کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مالِ مسروقہ سے حاصل کردہ 50 ہزار روپے برآمد کر لی

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):تھانہ شہباز گڑھ مردان پولیس نے پیر کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مالِ مسروقہ سے حاصل کردہ 50 ہزار روپے برآمد کر لی۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ شہباز گڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 01 چوری شدہ موٹر سائیکل اور مالِ مسروقہ کی فروخت سے حاصل کردہ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔