پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان منعقد ہونے والی ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول اور سیریز کے لیے تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے
ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچز کے شیڈول ،تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان منعقد ہونے والی ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول اور سیریز کے لیے تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں قومی ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:15 پر ہو گا، دوسرا ٹیسٹ میچ یکم اگست 2026 کو شام 5:15 بجے ہوگا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست 2026 کو شام 5:15 بجے جبکہ چوتھا ٹیسٹ میچ 7 اگست 2026 کو شام 5:15 بجے کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ کی شفاف اور بہتر انداز میں باضابطہ منصب داری کے لیے تجربہ کار پینل کا تعین کیا گیا ہے جن میں امپائر منیجر فیض محمد (انٹرنیشنل امپائر منیجر) ہوں گےجبکہ ایمپائرز،پینل میں ہارون رشید ، یاسر خورشید ، فہد علی خان ، اسد عباس اور ساجد رضا شامل ہیں ۔ ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ محمد شفیق بھٹی ، ٹیکنیکل آفیشلز ؍ججز، حمزہ طفیل (پشاور)، ایم وقاص احمد، عدنان شہزاد ، محبوب جاوید اور مرزا جاویدہوں گے۔ جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص شیخ، چیف کوآرڈینیٹر نجیب خٹک، اسسٹنٹ ٹو چیف کوآرڈینیٹر حبیب الرحمٰن ہوں گے۔








