ریسکیو1122مردان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو1122مردان نےگزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122مردان نےگزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔

ترجمان ریسکیو 1122مردان کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 مردان نے مجموعی طور پر 5 سو 63 حادثات و واقعات میں خدمات پیش کیں۔ان حادثات میں ٹریفک کے53 , ڈیلوری کیسز 26 جبکہ 4 سو 29 میڈیکل کےواقعات شامل تھے ۔ ریسکیو 1122 نے آگ لگنے کے 4 حادثات میں کارروائی کرتے ہوئے خدمات فراہم کیں. اسی طرح چھت یا دیوار گرنے کے 6، ڈوبنے کا ایک, گرنے یا دیگر متفرق کے 32 حادثات میں خدمات پیش کیں۔فائرنگ، گولی لگنے، لڑائی اور جرائم کے 12 واقعات میں خدمات پیش کیں۔ ان حادثات میں 22 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو1122مردان نے 544 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 87 ایمرجنسیز کے دوران 84 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 3 ایمرجنسییز میں ضلع سے باہر ہسپتالوں کو مریض منتقل کر دے گئے۔