مبینہ پولیس مقابلے ،ایک زخمی سمیت 3ملزمان گرفتار،اسلحہ،موبائل فونز وموٹر سائیکل برآمد

تھانہ گلبرگ اورعزیزآباد پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے بعدایک زخمی سمیت 3 سٹریٹ کریمنلز کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3پستول30بور،6 رائونڈز ،موبائل فونز اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی

کراچی۔ 27 جولائی (اے پی پی):تھانہ گلبرگ اورعزیزآباد پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے بعدایک زخمی سمیت 3 سٹریٹ کریمنلز کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3پستول30بور،6 رائونڈز ،موبائل فونز اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پیر کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان(زخمی )،یوسف اور فرحان شامل ہیں۔پولیس نے دورانِ گشت یاسین آباد قبرستان کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملزمان کوگرفتار کر لیاگیا جبکہ ملزم نعمام کو تھانہ گلبرگ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

مزید خبریں