شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر پسرور

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے ڈھوڈا پسرور روڈ پر نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام شروع کروا دیا۔

سیالکوٹ۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے ڈھوڈا پسرور روڈ پر نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام شروع کروا دیا۔ بارشوں کے پیشِ نظر نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ عملہ اور مشینری موقع پر صفائی کے کام میں مصروف ہے تاکہ بارش کا پانی بلا رکاوٹ خارج ہو سکے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے کہا کہ مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہر میں بارش کے پانی کے کھڑا ہونے کے مسائل میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

مزید خبریں