سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والاملزم گرفتار

اسلام آباد پولیس کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم راشد کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ پیر کو ترجمان اسلام پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل واقعہ کا ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے نوٹس لیا تھا ۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیموں نے کامیاب کارروائی کی۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم راشد کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ پیر کو ترجمان اسلام پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل واقعہ کا ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے نوٹس لیا تھا ۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیموں نے کامیاب کارروائی کی۔

ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کی مدد سے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف ہراسانی یا بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں خصوصاً خواتین کے تحفظ کے لئے ہر وقت متحرک ہے،ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

مزید خبریں