اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (منگل) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (منگل) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 1 روپیہ کمی کے بعد نئی قیمت 334 روپے 18پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔