وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی اور عوام کو درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کافرانس کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی اور عوام کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی اور عوام کو درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، فرانس کی حکومت اور فرانسیسی عوام، خصوصاً اس سانحے سے بے گھر ہونے والے اور دیگر متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے آفت کی زد میں آنے والی آبادیوں کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صورتحال جلد از جلد قابو میں آ جائے اور بحالی کی سرگرمیاں تیزی سے مکمل ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں فرانس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔








