آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بالائی علاقوں پر کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ موجود ہے۔ بحیرۂ عرب سے کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے شمال مشرقی علاقوں …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بالائی علاقوں پر کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ موجود ہے۔ بحیرۂ عرب سے کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
(کل )منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔ چھور، اوکاڑہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ چھور 06، پنجاب: اوکاڑہ 05، گلگت بلتستان: گوپس 04، سکردو اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور دادو میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








