نسٹ بزنس سکول نے کاروباری تعلیم کے شعبے میں عالمی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی

نسٹ بزنس سکول (این بی ایس) نے کاروباری تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کی عالمی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی جس کے بعد این بی ایس دنیا بھر کے ان چھ فیصد سے بھی کم بزنس سکولز میں شامل ہو گیا ہے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):نسٹ بزنس سکول (این بی ایس) نے کاروباری تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کی عالمی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لی جس کے بعد این بی ایس دنیا بھر کے ان چھ فیصد سے بھی کم بزنس سکولز میں شامل ہو گیا ہے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے اے سی ایس بی کی ایکریڈیٹیشن کاروباری تعلیم کے شعبے میں عالمی معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے جو تدریسی نظام، تحقیق، فیکلٹی، طلبہ کی کارکردگی، صنعت سے روابط، ادارہ جاتی نظم و نسق اور دیگر بین الاقوامی معیارات پر جامع جانچ کے بعد دی جاتی ہے۔نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے اس کامیابی کو نہ صرف نسٹ بلکہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز معیاری تعلیم، جدت اور عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے جامعہ کے عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسٹ ایسے پیشہ ور رہنما تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے جو عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ اخلاقی اقدار اور سماجی ذمہ داری کا بھی شعور رکھتے ہوں۔نسٹ بزنس سکول کے پرنسپل اور ڈین ڈاکٹر نوخیز سرور نے کہا کہ اے اے سی ایس بی ایکریڈیٹیشن سے ادارے کی عالمی شناخت مزید مستحکم ہوگی اور بین الاقوامی جامعات کے ساتھ شراکت داری، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور گریجویٹس پر عالمی اجروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق 1916ء میں قائم ہونے والا اے اے سی ایس بی دنیا بھر میں بزنس سکولز کی جانچ اور معیار کے تعین کا معتبر ترین ادارہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی ایکریڈیٹیشن کو کاروباری تعلیم میں عالمی معیار کی سند سمجھا جاتا ہےجو کسی بھی ادارے کے مسلسل بہتری، اختراع اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کا اعتراف ہوتی ہے۔

 

مزید خبریں