پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم دوپہر یا شام کے اوقات میں بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ موسم گرم مرطوب رہا۔

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم دوپہر یا شام کے اوقات میں بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ موسم گرم مرطوب رہا۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 62 فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 134فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اے آر سی لاہور میں 129،برکی روڈ144،عسکری ٹین116،ماڈل ٹاون 105،بیدیاں روڈ144اور علامہ اقبال ٹاون میں 105ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں