اکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے بیٹرز عبدالصمد اور حسن نواز نے قومی ٹیم کے لیے قابل اعتماد میچ ونر بننے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد ذاتی ریکارڈز کے بجائے ٹیم کو اہم مواقع پر فتوحات دلانا ہے۔
پاکستانی کرکٹرز عبدالصمد اور حسن نواز کی” سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ” میں خصوصی گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے بیٹرز عبدالصمد اور حسن نواز نے قومی ٹیم کے لیے قابل اعتماد میچ ونر بننے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد ذاتی ریکارڈز کے بجائے ٹیم کو اہم مواقع پر فتوحات دلانا ہے۔
دونوں نوجوان کرکٹرز نے سلمان بٹ کے پروگرام "سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ کے کردار، تیاری، فٹنس اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔عبدالصمد کا کہنا تھا کہ خود اعتمادی اور میچ کی صورت حال کو سمجھنا ان کی بیٹنگ کا اہم حصہ ہے، وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق اور ٹیم کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی تربیتی کیمپس سے انہیں بہت فائدہ ہوا، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیل کے مختلف پہلوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے ۔
حسن نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف بولرز کے خلاف کھیلنے سے انہیں ذمہ داری اٹھانے اور مشکل حالات میں کارکردگی دکھانے کا اعتماد ملا ہے۔ کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ پریکٹس انتہائی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اسی تجربے سے کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کے لیے تیار ہوتا ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلسل محنت، فٹنس اور بہتر کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط بنانے کے ساتھ پاکستان کے لیے میچ وننگ پرفارمنسز دینے کے خواہاں ہیں۔








