قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 7۔ بھمبر3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار طارق فاروق 37 ہزار 613 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔
قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 7۔ بھمبر3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار طارق فاروق 37 ہزار 613 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 7۔ بھمبر3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار طارق فاروق 37 ہزار 613 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے ۔7 بھمبر 3 سےمسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق 25 ہزار 534 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ، اس حلقہ میں کل 28 امیدوار مد مقابل تھے ، جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فاروق 37 ہزار 613ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ، یہاں پر کل درست ووٹ 73 ہزار 520 جبکہ مسترد شدہ ووٹ 1894 تھے، اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 994 تھی۔








