پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مانگا روڈ روہی نالہ پر واقع ایک میٹ پراسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران تقریبا 4 لاکھ کلوگرام فروزن میٹ کی چیکنگ کی گئی جبکہ 1500 کلوگرام ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف کر دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کا میٹ پراسیسنگ یونٹ پر چھاپہ ،ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف کر دیا ، حکام

مزید خبریں
لاہور۔28جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مانگا روڈ روہی نالہ پر واقع ایک میٹ پراسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران تقریبا 4 لاکھ کلوگرام فروزن میٹ کی چیکنگ کی گئی جبکہ 1500 کلوگرام ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف کر دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق معائنے کے دوران ایکسپائر گوشت کو تازہ فروزن گوشت کے ساتھ رکھا گیا تھا جبکہ کولڈ سٹور میں خراب، ایکسپائر اور تازہ گوشت کو الگ الگ محفوظ نہ کرنے کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر گوشت پر میعادِ استعمال کی واضح لیبلنگ بھی موجود نہیں تھی جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔راجہ منصور احمد نے کہا کہ میٹ پراسیسنگ یونٹس فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں کیونکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلساز مافیا کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک ہیں۔انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ اشیائے خورونوش خریدنے سے قبل ان کی لیبلنگ اور میعادِ استعمال ضرور چیک کریں۔








