لاہور ہائیکورٹ نے جی سی یونیورسٹی کے ایم فل بینکنگ اینڈ فنانس پروگرام کی داخلہ فہرست میں نام شامل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر اور رجسٹرار جی سی یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ، داخلہ فہرست میں نام شامل نہ کرنے کی درخواست پر وائس چانسلر اور رجسٹرار جی سی یونیورسٹی سے جواب طلب

مزید خبریں
لاہور۔28جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے جی سی یونیورسٹی کے ایم فل بینکنگ اینڈ فنانس پروگرام کی داخلہ فہرست میں نام شامل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر اور رجسٹرار جی سی یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس خالد اسحاق نے درخواست گزار زوریز احمد منہاس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے جی سی یونیورسٹی کے ایم فل بینکنگ اینڈ فنانس پروگرام میں داخلے کے لیے درخواست دی، مقررہ فیس جمع کروائی، گیٹ ٹیسٹ دیا اور یونیورسٹی کی جانب سے رول نمبر بھی جاری کیا گیا، تاہم بعد ازاں آویزاں کی گئی داخلہ فہرست میں اس کا نام شامل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق یونیورسٹی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے متعلقہ شعبے میں پہلے تعلیم حاصل نہیں کی، حالانکہ داخلہ اشتہار میں ایسی کوئی شرط درج نہیں تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یونیورسٹی کو درخواست گزار کا نام داخلہ فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے وائس چانسلر اور رجسٹرار جی سی یونیورسٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔








