تھانہ رحمان بابا پشاور پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
پشاور، قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):تھانہ رحمان بابا پشاور پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق افسران بالا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری شکیل کو گرفتار کرلیا۔گرفتار مجرم اشتہاری شکیل نے 25 اکتوبر 2025 کو تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی عطاء محمد میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مقتول تحسین اللہ کو قتل کر دیا تھا،گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








