قومی پیغامِ امن کمیٹی کا 10 رکنی وفد منگل کو پشاور پہنچ گیا، جہاں وہ خیبر پختونخوا میں امن، بین المذاہب ہم آہنگی، بین المسالک اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرے گا۔دورے کے دوران وفد مختلف مکاتبِ فکر کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام اور مختلف مذاہب کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا، جن میں امن، رواداری، باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی …
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا وفد پشاور پہنچ گیا

مزید خبریں
پشاور۔28جولائی (اے پی پی):قومی پیغامِ امن کمیٹی کا 10 رکنی وفد منگل کو پشاور پہنچ گیا، جہاں وہ خیبر پختونخوا میں امن، بین المذاہب ہم آہنگی، بین المسالک اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرے گا۔دورے کے دوران وفد مختلف مکاتبِ فکر کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام اور مختلف مذاہب کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا، جن میں امن، رواداری، باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنے پروگرام کے تحت وفد پشاور کے کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف دینی مدارس کا بھی دورہ کرے گا، جہاں وہ مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقات کر کے بقائے باہمی، مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے پیغام کو مزید مضبوط بنائے گا۔وفد بدھ کو قومی امن علما و مشائخ کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گا، جس میں خیبر پختونخوا سے تمام مکاتبِ فکر کے ممتاز علما ، مشائخ، مذہبی رہنما اور مختلف مذاہب کے نمائندے شرکت کریں گے۔








