خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری میں سپینسر آئی ہسپتال کا دورہ

خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری میں واقع سپینسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ یہ ہسپتال حال ہی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید طرز پر بحال کیا ہے۔

کراچی۔28جولائی (اے پی پی):خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری میں واقع سپینسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ یہ ہسپتال حال ہی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید طرز پر بحال کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اس ہسپتال میں روزانہ تقریباً 4,000 مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ اپریل 2026ء سے اب تک 700 سے زائد لیزر اور دیگر طبی پروسیجرز کامیابی سے انجام دیئے جا چکے ہیں۔

خاتون اول نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی مفت اور معیاری طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کی پوری ٹیم کی عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضی وہاب، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور دیگر بھی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔